Thai Soup Recipe

/Thai Soup Recipe

Thai Soup Recipe

2018-02-04T15:42:19+00:00

Thai Soup

Thai Soup:


 : تھائی سوپ 


:اجزا

 تیل ایک کھانے کا چمچ
ادرک کے باریک سلائس دوکھانے کے چمچ
چکن کی یخنی بارہ کپ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس چوتھائی کپ
ہری مرچ چھ عدد
چینی ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ٹبیکو ساس ایک کھانے کا چمچ
فرائیڈ چاول ایک کپ
ہرا پیاز دو عدد

:میرنیشن کیلئے

چکن ایک عدد (ایک کلو)
نمک چوتھائی چائے کا چمچ
چینی چوتھائی چائے کا چمچ
سفید مرچ چوتھائی چائے کا چمچ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ 


:ترکیب

فرائیڈ چاول بنانے کیلئے نمک کے بغیرابلے چاولوں کو تھوڑے سے تیل میں فرائی کریں کہ وہ گولڈن ہو جائیں۔پھر ان کو ایک طرف رکھ دیں۔ چکن پر نمک،چینی،سفید مرچ اور کارن فلور لگا کے اٍسے میرینیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔ ایک پین میں تیل گرم کرکے ادرک کو ہلکا فرائی کرلیں۔ پھر اس میں آدھا کپ چکن کی یخنی شامل کرکے پکائیں۔ اب میرینیٹ چکن شامل کرکے مزید فرائی کریں۔ چکن پک جائے تو باقی یخنی،سفید مرچ،لیموں کا رس،چینی،نمک اور ٹبیکو ساس شامل کرکے مکس کریں۔ تھوڑا سا پکنے کے بعد فرائیڈ چاول شامل کرکے مکس کریں۔ تیار ہونے پر سرونگ باؤل میں نکالیں۔کٹی ہری مرچ اور ہرا پیاز سے سجا کے پیش کریں۔


 

Leave A Comment