Rich Fruit Christmas Cake Recipe

/Rich Fruit Christmas Cake Recipe

Rich Fruit Christmas Cake Recipe

2017-12-25T13:06:48+00:00

Rich Fruit Christmas Cake

Rich Fruit Christmas Cake:

Try this Rich Fruit Christmas Cake on this Christmas. It is a yummy cake made with fruits. Once you eat this cake you will actually came to know what a true delicious cake is and enjoy it with your family and friends.


:ریچ فروٹ کرسمس کیک


:اجزا

اورنج جوس تین چوتھائی کپ

کالے کشمس آدھا کپ

کشمش آدھا کپ

اورنج پیل دو کھانے کے چمچ

اخروٹ آدھا کپ

ڈرائی پائن ایپل ایک چوتھائی کپ

سوکھی خوبانی ایک چوتھائی کپ

مونگ پھلی آدھا کپ

لال اور ہری گلیزڈ چیری ایک کپ

 

:کیک کے لیئے

مکھن ایک کپ (بغیر نمک کے)

برؤان شوگر آدھا کپ

کاسٹر شوگر آدھا کپ

نمک ایک چٹکی

ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ

میدہ دو کپ

بیکنگ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

نمک حسب ضرورت

لیموں کے چھلکے ایک چائے کا چمچ

انڈے چار عدد

کیک اسپائس پاؤڈر ایک چائے کا چمچ


:ترکیب

سب سے پہلے ایک پیالے میں اورنج جوس ڈال کر اس میں کالے کشمش، کشمش، اورنج پیل،تھوڑے سے اخروٹ، ڈرائی پائن ایپل، سوکھی خوبانی، تھوڑی سی مونگ پھلی، لال اور ہری گلیزڈ چیری کو ڈال کر پانچ سے چھ گھنٹے بھگو دیں۔

اس کو اچھی طرح چھان لیں۔

:کیک کے لیئے

پہلے بلینڈر میں مکھن کو تھوڑا سا سوفٹ کر لیں۔

پھر اس میں براؤن شوگر اور کاسٹر شوگر کو ڈال کر بلینڈ کرلیں۔

اب ونیلا ایسنس ڈال دیں۔

 میدے میں بیکنگ پاؤڈر اور نمک کو اچھی طرح مکس کر لیں۔

اس میں لیموں کے چھلکے ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

 ایک عدد انڈا اور تھوڑا سا میدے کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں۔

 اس میں دوسرا انڈا اور میدہ ڈال کر بلینڈ کریں اور اس عمل کو دو بار مزید دہرائیں۔

 باقی بچا ہوا میدہ بھی بلینڈر میں ڈال کر فولڈ کر لیں۔

آخر میں کیک اسپائس پاؤڈر ڈال کر بلینڈ کر لیں۔

 بھیگے ہوئے ڈرائے نٹ کو مکسچر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

اس کو سانچے میں ڈال دیں۔

بیکنگ سے پہلے اس میں باقی بچی ہوئی لال اور ہری گلیزڈ چیری، کالی کشمش، مونگ پھلی اور اخروٹ کو کیک کے اوپر ڈال کر فوائل پیپر سے ڈھک کر ایک سو ساٹھ ڈگری پر ڈیڑھ سے دو گھنٹے کے لیے بیک کرکے سرو کریں۔

Leave A Comment