:پائے چھولے
:اجزا
بکرے کے پائے 4عدد
سفید چنے ایک پاو
ادرک لہسن پیسٹ 4 بڑے چمچ
ٹماٹر 2عدد بڑے سائز میں
پیاز 3،4عدد
ہری مرچ8 سے 10 عدد
آئل ڈیڑھ کپ یا حسب ضرورت
سبز دھنیا اور میتھی حسب ضرورت
نمک 2 ٹی سپون
لال مرچ 2 ٹی سپون بھر کے
ہلدی 1 ٹی سپون بھر کر
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک ٹی سپون یا جتنی آپ لوگ اپنے کھانوں میں استعمال کرتے ہیں
:ترکیب
پیاز ادرک لہسن کا پیسٹ ٹماٹر ہری مرچ, نمک، لال مرچ، ہلدی اور دو کپ پانی پائے میں ڈال کر دس منٹ پریشر کُکّر میں ویٹ لگائیں پھر پریشر سے ہٹا کر آئل ڈال کر خوب بھونیں اب 5،6گھنٹے بھیگے ہوئے سفید چنے اور ساتھ 5،یا 6گلاس پانی ساتھ ہی شامل کر دیں اب ان کوپریشر کُکّر پر 25 منٹ تک ویٹ لگائیں (جب کُکّر کی سیٹی بجنی شروع ہو تب ٹائم نوٹ کرنا شروع کریں) 25منٹ کے بعد چولہا بند کر دیں چیک کریں کہ سالن میں اگر پانی کم ہو گیا ہو تو آدھا گلاس گرم پانی شامل کر کے ایک اُبال ضرور دلائیں گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا، میتھی ڈال کر پیش کریں گرم نان یااُبلے ہوئے چاول کے ساتھ تناول کریں۔
Follow us at Instagram:
Follow us on Twitter:
Leave A Comment